گوادر:(دنیا نیوز) ایک مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑ پتی بنادیا، بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل جیوانی میں کروکر مچھلی ایک کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار میں فروخت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جیوانی سمیت ساحل بلوچستان میں اب تک سب سے زیادہ قیمتی مچھلی کی فروخت ہوئی ہے، جیوانی پاکستان اور ایران کی سرحدی ماہی گیر بستی ہے۔
کروکر کی قیمت دراصل اس کے ایئر بلیڈر کی وجہ سے ہے جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے، اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے، چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ ہے۔
اس مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹیچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔