اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کارروائی کا یقین دلایا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سےبھی بات کروں گا، گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔
میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2021
واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔