اے ایس بی کلاسک، وینس ولیمز نے کیٹی والینٹس کو شکست دیدی

Published On 03 January,2023 02:48 am

آکلینڈ : ( ویب ڈسک ) امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اے ایس بی کلاسک میں اپنی ہم وطن حریف کیٹی والینٹس کو شکست دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ٹینس سٹار وین ولیمز نے اے ایس بی کلاس میں کامیابی کے ساتھ ڈبلیو ٹی اے ٹور میں اپنے30 ویں سال کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔

آکلینڈ میں جاری اے ایس بی کلاسک میں 42 سالہ ٹینس سٹار نے اپنی عمر سے نصف کی والینٹس کو 7-6 (7-4) 6-2 سے زیر کیا۔

خیال رہے کہ ولیمز نے ومبلڈن 2021ء کے بعد اپنا پہلا سنگلز مقابلہ جیتا ہے جبکہ امریکی ٹینس سٹار کا اگلا مقابلہ چین کی لین ژو سے ہوگا۔