سڈنی : ( ویب ڈیسک ) ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں جاری یونائیٹڈ کپ میں بلغاریہ ، پولینڈ ، جمہوریہ چیک ، برطانیہ ، برازیل اور کروشیا کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لیے۔
بلغاریہ نے سخت مقابلے کے بعد بیلجیئم کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے قزاخستان کو 1-4 سے ہرایا۔
جمہوریہ چیک نے جرمنی کو 2-3 گیم سے مات دی جبکہ برطانیہ نے حریف ہسپانوی ٹیم کے خلاف 1-4 سے کامیابی سمیٹی۔
برازیل نے ناروے کو 1-4 سے شکست دی اور کروشیا کی ٹیم نے ارجنٹائن کو باآسانی 0-5 سے ہرا کامیابی حاصل کی۔