اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 ء کا آغاز ( آج ) منگل سے 7 مختلف شہروں میں ہو گا۔
پی ایف ایف کے مطابق ایونٹ میں 27 اداروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی جبکہ ابتدائی مرحلے کے میچز 24 جنوری سے 12 فروری تک راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کھیلے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 6 گروپ میچ کھیلے گی، تمام ٹیموں کو 3 ہوم اور 3 اوے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں راؤنڈ 16 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور پولیس کے درمیان کے پی ٹی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
NATIONAL CHALLENGE CUP IS HERE
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) January 23, 2023
27 Teams. 7 Stations. ONLY ONE WINNER!
Who’s going to take home the crown?
IT ALL STARTS THIS TUESDAY! #PakistanFootball #DilSayFootball #NationalChallengeCup #FootballKaChallenge #NCC23 #WeArePakistanFootball pic.twitter.com/3ABI2U4SFw