ویسٹ ایشیا بیس بال کپ، بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی

Published On 24 January,2023 09:33 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) 27 جنوری سے شروع ہونیوالے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بھارتی دستے کو ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ 27 جنوری سے ہونے والے ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیپال کی ٹیم بھی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گی،جہاں ان کا شاندار استقبال کرنے کے بعد ٹیم کو لاہور سے اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دستے کو ویزے جاری کیے جانے پر حکومت، پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے بھی مشکور ہیں،بھارتی بیس بال فیڈریشن نے بھی ویزوں میں معاونت پر پاکستان اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فخر علی شاہ کے مطابق افغانستان کی ٹیم پہلے ہی صوابی میں ٹریننگ کررہی ہے ، فلسطین،سری لنکا،بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیموں کی آمد بھی بدھ سے طے ہے۔

Advertisement