دبئی : (ویب ڈیسک ) ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریونا کیچینوک اورانکی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پرمشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں ۔
دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
آج (بدھ ) ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میچ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 1-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
انہوں نے ہنگری کی تیمیا بابوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینوک کو شکست دی ۔