اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 17ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ 12 مارچ سے شروع ہوگی۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اسلام آباد میں منعقدہ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 16 مارچ کو ہوگی جبکہ تقریب میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔