سعودی عرب میں اُونٹوں کی ریس ، 5 ارب 95 کروڑ روپے انعامی رقم مختص

Published On 17 March,2023 11:58 am

ریاض : (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے العلا صحرا میں اونٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس پر 5 ارب روپے سے زائد کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریس کی انعامی رقم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرزیعنی 5 ارب95کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

خطے کی سب سے بڑی انعامی رقم والی ریس میں دنیا بھر سے اونٹوں کے مالکان حصہ لے رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اونٹ ریس میں ثقافتی تقریبات کے علاوہ خطے کی تاریخ اور ورثے کیلئےنمائش کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی سرپرستی میں اونٹوں کے لیے العلا کپ کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے 15 مارچ سے شروع ہوئے تھے ۔