رباط : ( ویب ڈیسک ) الیگزینڈر ایرلر اور لوکاس میڈلر پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ آسٹرین جوڑی نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
اے ٹی پی مراکش گراں پری حسن II اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مراکش میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں الیگزینڈر ایرلر اور لوکاس میڈلر پر مشتمل جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف وینزویلا کے لوئس ڈیوڈ مارٹنیز اور ان کے چلی کے جوڑی دار نکولس جیری فلول کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔