لزبن : ( ویب ڈیسک ) اطالوی ٹینس سٹار فابیو فوگنینی اور ارجنٹائن کے کھلاڑی سیباسٹین بیز نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشن ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام ایسٹوریل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
فابیو فوگنینی نے ہم وطن کھلاڑی الیسانڈرو گیانیسی کو ہرا کر اور سیباسٹین بیز نے مالڈووا کے راڈو البوٹ کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
ایسٹوریل اوپن کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں فابیو فوگنینی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن الیسانڈرو گیانیسی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دی۔
دوسرے میچ میں ارجنٹائن کے سیباسٹین بیز نے ٹائی بریک پر مالڈووا کے راڈو البوٹ کو 5-7 اور 6-7(3-7)سے ہرا کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔