میامی اوپن ٹینس: سورانا کرسٹیا نےآرینا سبالینکا کوشکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Published On 30 March,2023 09:06 am

فلوریڈا : (ویب ڈیسک ) خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دے کر میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔

میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم ، فلوریڈا میں جاری ہے ، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں رومانیہ کی سورانا کرسٹیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آرینا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سےہرا کر نہ صرف اپ سیٹ کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسرا کوارٹر فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 27 منٹ تک جاری رہا۔

سیمی فائنل کوالیفائی کرنے والی رومانیہ کی سورانا کرسٹیا خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا جو عالمی نمبر دو ہیں سے 72 درجے نیچے ہیں۔

رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کی میامی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچنا  ان کے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی  ہے۔  

Advertisement