میامی اوپن : سٹیفانوس اور ڈینیئل مدویدوف سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

Published On 29 March,2023 01:27 am

فلوریڈا ( ویب ڈیسک ) یونان کے معروف ٹینس سٹار سٹیفانوس اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چلی کے حریف کھلاڑی کرسٹیان اگناسیو گارین میڈون کو 3-6، 6-4 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ڈینیئل مدویدوف نے باآسانی پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا کیونکہ ان کو تیسرے راؤنڈ کے حریف سلواکین کھلاڑی الیکس مولکن کے خلاف واک اوور مل گیا۔

ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے فرانسسکو سیرونڈولو نے حریف ففتھ سیڈڈ کینیڈین کھلاڑی فیلکس اوجر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 میں اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

Advertisement