میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز: ایلیس مرٹینز اور کیملا جیورجی کا فاتحانہ آغاز

Published On 22 March,2023 03:01 pm

لندن : (ویب ڈیسک ) بیلجیم کی ٹینس کھلاڑی ایلیس مرٹینز اور اطالوی ٹینس سٹار کیملا جیورجی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

میامی اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ایلیس مرٹینز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ایلیسیا مشیل پارکس کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس سٹار کیملا جیورجی نے بھی ابتدائی رکاوٹ عبور کر لی ، انہوں نے اسٹونیا کی حریف کھلاڑی کایا کنیپی کو 6-7(4-7)، 7-6(7-4) اور 6-7(4-7)سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

 

Advertisement