ایگا سویٹیک کی انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی

Published On 16 March,2023 01:16 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) پولینڈ کی عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ایگا سویٹیک نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ایگا سویٹیک نے برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست دے کر ٹاپ 8 راؤنڈ میں جگہ بنائی جبکہ ایما راڈوکانو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس سٹار ایما راڈوکانو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہر اکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

Advertisement