اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) حامد اسرار نے آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر18 سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ خواتین میں آمنہ علی قیوم نے کامیابی سمیٹ لی۔
آل پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، بوائز انڈر18 سنگلز کے فائنل میں حامد اسرار نے حمزہ عاصم کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
دوسری جانب گرلز انڈر 18 سنگلز کے فائنل میں آمنہ علی قیوم نے شیزہ ساجد کو 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔
علاوہ ازیں بوائز انڈر16 سنگلز فائنل میں حمزہ رومان نے اسد زمان کو 6-3 اور 1-0 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔