قطر اوپن : اینڈی مرے، الیگزینڈر زویریف کوہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Published On 23 February,2023 02:09 pm

دوحہ : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، آج مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زویریف کو 6-7(5-7)، 6-2، 5-7 اور سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

35 سالہ برطانوی ٹینس سٹار نے حریف جرمن کھلاڑی کو تین گھنٹے کے دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہیں ، اینڈی مرے کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ فرانسیسی کوالیفائر کھلاڑی الیگزینڈر مولر سے ہوگا ۔
 

Advertisement