اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آل پاکستان پی ایس بی نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 18 سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے اختتام پزیر ہو گئے، حسن علی، سیف اللہ خان ، حمزہ رحمت، اسد زمان ، حمزہ عاصم، حزیمہ عبدالرحمن، حامد اسرار نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 18 سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں حسن علی نے طلحہ خان کو 5-7،6-0،7-5، سیف اللہ خان نے ابراہیم بن سہیل کو 6-1،6-3، حمزہ رحمت نے یحییٰ موسیٰ لونی کو 6-3،6-1 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
اسد زمان نے مستنصر علی خان کو 6-1،6-2، حمزہ عاصم نے اذان شاہد کو 6-1،6-1، حزیمہ عبدالرحمن نے سالار کو 6-0،6-1، اور حامد اسرار نے محمد علی کو6-0،6-2 پوائنٹس سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔