ریو اوپن ٹینس : کیمرون نوری سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں داخل

Published On 24 February,2023 01:06 am

ریو ڈی جنیرو : ( ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے معروف ٹینس سٹار اور نمبر ون کھلاڑی کیمرون نوری ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل ( اے ٹی پی ) ٹور کے زیر اہتمام ریو اوپن ٹینس ایونٹ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے جاکی ٹینس کلب میں جاری ہے ، 27 سالہ برطانوی کھلاڑی نے حریف برازیلین کھلاڑی تھیاگو مورا مونٹیرو کے خلاف کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایونٹ میں سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 راؤنڈ میچ میں کیمرون نوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھیاگو مورا مونٹیرو کو سیدھے سیٹس میں 5-7 اور 5-7 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ 

Advertisement