قطر ٹوٹل اوپن : ٹینس سٹار اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Published On 24 February,2023 01:58 pm

دوحہ : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، آج ہونیوالے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26 سالہ حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 1-6 اور 2-6 سے ہرا دیا ۔

35 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے گزشتہ سال جون کے بعد اپنے پہلے اے ٹی پی سیمی فائنل میں راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہیں ، اینڈی مرے کا سیمی فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیری لہیکا سے ہو ہوگا ۔

کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے کہا کہ رواں سال کا آغاز بہت اچھا رہا ، آسٹریلین اوپن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑا مقصد لے کر چل رہا ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ وہ آخری بار سٹٹ گارٹ اوپن میں کسی اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔
 

Advertisement