اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) ساتویں قائد اعظم ٹینس ٹورنامنٹ میں انعام الحق نے سینئر کیٹگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق ساتواں قائد اعظم ٹینس ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پزیر ہوگیا، ٹورنامنٹ میں چالیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ایونٹ کے سینئر پلس 40 کیٹگریز کے فائنل مقابلے میں انعام الحق نے اسد خان کو 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
علاوہ ازیں ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل انعام قادر نے حاصل کیا، مینز سنگلز کے فائنل میں انعام قادر نے ریحان خان کو 5-7 اور 6-7 سے ہرا کر ٹائٹل کا حصول یقینی بنایا۔