ثانیہ مرزا نے انسپریشنل آئیکون ایوارڈ جیت لیا

Published On 01 March,2023 02:40 pm

ممبئی : (ویب ڈیسک ) بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے " اسپورٹس اسٹار ایسز انسپریشنل آئیکون ایوارڈ " جیت لیا ۔

ثانیہ مرزا نے ٹینس  میں اپنی شاندار صلاحیتوں اور ناقابل یقین فتوحات کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے حال ہی میں ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر اور ایک ویڈیو مداحوں سے شیئر کی ہے ۔

تصاویر میں ثانیہ مرزا سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر سے "اسپورٹس اسٹار ایسز انسپائریشنل آئیکون ایوارڈ " وصول کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں ، ممبئی میں منعقدہ ایوارڈز کی اس تقریب میں ٹینس سٹار کے 20 سالہ کیریئر سے کچھ یاد گار جھلکیاں دکھا کر اُنہیں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔


ثانیہ مرزا نے پوسٹ کے عنوان میں ایوارڈز کی تقریب کے منتظمین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس 20 سال کے طویل سفر کے دوران ہر کوئی اچھے اور برے وقت میں میرے ساتھ رہا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اچھی چیزیں بھی ہمیشہ کے لیے زندگی میں نہیں رہتی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں مشکور ہوں کہ میں اپنے ملک، اپنی فیملی اور اپنے لیے کھیلنے کے قابل بنی ، زندگی کے اس نئے دور کے آغاز پر اس ایوارڈ سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا تھا اور اسے سنیل گواسکر سے وصول کرنا اور بھی اعزاز کی بات ہے۔


 

Advertisement