نیو یارک : (ویب ڈیسک ) سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس سٹار نواک جوکووچ ویکسی نیشن نہ کروانے کے باعث ایک بار پھر مشکل میں آگئے ، جوکووچ انڈین ویلز ماسٹرز ٹورنامنٹ سے بھی دستبردار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ کی کورونا ویکسینیشن سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی ، جوکووچ نے داخلے کی اجازت کے لیے گزشتہ ماہ امریکی حکام سے درخواست کی تھی۔
امریکا میں داخلے کے لیے کورونا 19 ویکسینیشن لازمی ہے، تاہم جوکووچ نےابھی تک ویکسینیشن نہیں کرائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منتظمین کا کہنا ہے کہ ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :ویکسی نیشن کا معاملہ ، نوواک جوکووچ کو ایک بار پھرٹورنامنٹ سے روک دیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ جوکووچ کو جنوری 2022 میں کوویڈ 19 ویکسینٹیڈ نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لے کر ملک سے واپس بھیج دیا گیا تھا، تاہم ان پر ویزے کے لیے عائد تین سال کی پابندی ختم کردی گئی اور 2023 کے آسٹریلین اوپن میں حصہ لیا ۔
واضح رہے کہ نوواک جوکووچ نے جنوری میں رافیل نڈال کے 22 گرینڈ سلیم کا ریکارڈ برابر کیا ہے ۔