کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) برطانوی نمبر ون ٹینس سٹار ایما راڈوکانو انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔
انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں ، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے انجری اور بیماری کے مسائل سے نجات پانے کے بعد میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
انہوں نے حریف مونٹی نیگرو کی ڈانکا کووینک کے خلاف 2-6 اور 3- 6سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایماراڈوکانو کا دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ پولینڈ کی میگڈا لینیٹ سے ہوگا۔