اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف ) نے پاکستانی 14 اور انڈر 14 پلیئرز حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ کو آئی ٹی ایف / اے ٹی ایف اینڈ جنوبی ایشیا / جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا کی ٹیم کے لئے منتخب کر لیا۔
دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب آئی ٹی ایف / اے ٹی ایف ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ برائے جنوبی ایشیا / جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا کے علاقائی کوالیفائنگ ایونٹ میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن ( پی ٹی ایف ) کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان اور انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں ملک کا نام روشن کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2023 بھارت کے شہر بھونیشور میں 4 سے 14 اپریل 2023 تک منعقد ہوگی۔