آسٹن : ( ویب ڈیسک ) یوکرینی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک نے ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن ( ڈبلیو ٹی اے ) اے ٹی ایکس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اے ٹی ایکس اوپن فائنل میں مارٹا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی روسی حریف وارارا گرچیو کو چھ تین اور سات پانچ سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے اعزاز حاصل کیا۔
اپنی کامیابی کے بعد یوکرینی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ میں اپنی اس کامیابی کو یوکرین کے ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جواس وقت روسی جارحیت کیخلاف لڑ رہے ہیں ، میری یہ جیت ان تمام لوگوں کے نام ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کیلئے جان دی ہے۔