لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے نمبر ون ٹینس سٹار عقیل خان، محمد شعیب اور دیگر کھلاڑی آل پاکستان نیشنل انویٹیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
ڈی ایس او ایم کلب میں مردوں کے سنگل پری کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے شہزاد خان کو 6-4، 6-4، ایم شعیب خان نے ایم حذیفہ خان کو 6-2، 6-0 سے شکست دی۔
مدثر مرتضیٰ نے احمد بابر کو 6-3، 6-3 سے، یوسف خلیل نے احتشام ہمایوں کو 6-1، 6-2 سے، ہیرا عاشق نے ایم سالار کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔
احمد نیل قریشی نے عمران بھٹی کو 6-3، 6-3، سیمی زیب خان نے حامد اسرار کو 3-3 اور عبداللہ عدنان نے نعلین عباس کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔