کیلیفورنیا : (ویب ڈیسک ) بیلاروس کی آریانا سابالینکا اور یونان کی ماریہ سکاری اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔
انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں ، انڈین ویلز اوپن ٹینس ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں آریانا سابالینکا نے امریکی ٹینس کھلاڑی کو کوگیف کو شکست دی جبکہ یونان کی ماریہ سکاری نے جمہوریہ چیک کی پیٹر کویٹووا کو مات دے کر ٹاپ 4 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
آج خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں آریانا سابالینکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی کو کو گف کو سٹریٹ سیٹس میں 4- 6اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔