میامی اوپن : ویمنز سنگلز مقابلوں کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

Published On 28 March,2023 04:59 am

فلوریڈا : ( ویب ڈیسک ) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کی پری کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ، بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا اور باربورا کریجیکووا نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں آرینا سبالینکا نے جمہوریہ چیک کی میری بوزکووا ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے کروشین کھلاڑی ڈونا ویکیچ اور باربورا کریجیکووا نے امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کو ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔

تیسرے راؤنڈ میں آرینا سبالینکا نے میری بوزکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے، پیٹرا کویٹووا نے ٹائی بریک پر ڈونا ویکیچ کو 4-6 اور 6-7(3-7) سے شکست دے کر ٹاپ 16 راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

ایک اور میچ میں باربورا کریجیکووا نے میڈیسن کیز کو 6-7(4-7) اور 3-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

Advertisement