لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی ٹینس پلیئر زوہیب افضل ملک نے ایسوسی ایشن ٹینس فیڈریشن ( اے ٹی ایف ) دوشنبہ اوپن انڈر14 کے تیسرے مرحلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
زوہیب افضل ملک نے تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں اختتام پذیر ہونیوالے اے ٹی ایف دوشنبہ اوپن انڈر 14 کے تیسرے مرحلے میں ایرانی کھلاڑی دانیال کو شکست دے کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل زوہیب افضل اور عامر مزاری نے اے ٹی ایف انڈر فورٹین ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں بھی چاندی کے تمغے جیتے تھے۔