میامی اوپن : ڈینیل مدویدوف اور کیرن خچانوف سیمی فائنل میں داخل

Published On 01 April,2023 01:23 am

فلوریڈا : ( ویب ڈیسک ) روسی ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ڈینیل مدویدوف اور کیرن خچانوف نے میامی اوپن ٹینس میں مینز سنگلز کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ہارڈ روک سٹیڈیم فلوریڈا میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں27 سالہ ڈینیل مدویدوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی کرسٹوفر یوبینکس کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

دوسرے مقابلے میں کیرن خچانوف نے ارجنٹائن کے حریف ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو اور میزبان کرسٹوفر یوبینکس کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

Advertisement