میڈرڈ : ( ویب ڈیسک ) شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے لئے ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوں، مونٹی کارلو ٹورنامنٹ میں بھی شرکت نہیں کر سکوں گا۔
رپورٹس کے مطابق 36 سالہ رافیل نڈال کی انجری کے باعث مونٹی کارلو ماسٹرز سے دستبردار ہونے کے بعد فرنچ اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ اعلی سطح کے مقابلوں کے لئے ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوں، اپنے کیریئر کے سب سے اہم ٹورنامنٹ مونٹی کارلو میں بھی شرکت نہیں کر سکوں گا۔
Hola a todos, aún no me encuentro preparado para competir al más alto nivel. No podré jugar en uno de los torneos más importantes de mi carrera, Monte Carlo. No estoy aún en condiciones de jugar con las máximas garantías y continúo mi proceso preparación, esperando volver pronto
— Rafa Nadal (@RafaelNadal) April 4, 2023
نڈال نے کہا کہ پریکٹس جاری رکھوں گا اور کورٹ میں جلد واپسی کیلئے پر امید ہوں۔
سپینش ٹینس سٹار جنوری میں آسٹریلین اوپن میں امریکی ٹینس سٹار میکنزی میکڈونلڈ کے ہاتھوں دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد سے ایکشن میں نظر نہیں آئے ہیں۔
دوسری جانب ورلڈ نمبر دو کارلوس الکاراز بھی فٹنس مسائل کے باعث مونٹی کارلو سے باہر ہو چکے ہیں۔