چارلسٹن اوپن : کوارٹر فائنل میں کرسٹینا ملاڈینوک اورشوائی ژینگ کو شکست

Published On 07 April,2023 02:31 pm

چارلسٹن : (ویب ڈیسک ) فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈجوڑی ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ڈینیئل روز کولنز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل میزبان جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ جوڑی کو 3-6، 6-3 (7-10) سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔