نیشنل گیمز میں ہاکی کا ایونٹ آج سے شروع ہوگا

Published On 12 May,2023 01:58 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) نیشنل گیمز میں ہاکی کا ایونٹ آج سے نواب غوث بخش ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گا۔

بلوچستان میں منعقد ہونے والی 43 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد 19سال بعد ہورہا ہے جو کہ 19 مئی تک جاری رہیں گی۔

نواب غوث بخش ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہونے والے ہاکی ایونٹ میں مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل گیمز میں تقریباً 32 کھیل شامل ہیں جن میں پاکستان بھر سے ہزاروں کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔