نیشنل گیمز : کے پی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹرائلز شروع

Published On 27 April,2023 01:19 am

پشاور : ( ویب ڈیسک ) نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز ٹرائلز کا آغاز ہوگیا۔

پہلے روز صوبے کے 40 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں شرکت کی ، ٹرائلز کے بعد 18 رکنی ٹیم کی سلیکشن کی جائے گی ۔

یاد رہے کہ نیشنل گیمز میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرنے کیلئے ہاکی ٹیم کے ساتھ ایسوسی ایشن کے کوچز اور دیگر آفیشل بھی ٹیم کا حصہ رہیں گے ۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل گیمز کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں ٹیم ایونٹ ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں انفرادی مقابلے ہونگے۔




Recommended Articles