جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

Published On 14 April,2023 02:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

ایونٹ 23 مئی سے یکم جون تک عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا، ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے منظوری کے بعد جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے شیڈول کا اعلان کیا۔

ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں پاکستان، انڈیا، جاپان، تھائی لینڈ، چائینیز تھائی پے شامل ہیں جبکہ پول بی میں کوریا، ملائشیا، عمان، بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا، تیسرے میچ میں 27 مئی کو روایتی حریف بھارت مدمقابل ہونگے جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ میدان سجے گا۔