قومی کرکٹرز کی نیشنل سٹیڈیم آمد، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، ہاکی بھی کھیلی

Published On 08 April,2023 11:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان سپورٹس سیریز کے سلسلے میں قومی کرکٹرز ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے۔

پنجاب حکومت کے زیر اہتمام رمضان سیریز کے حوالے سے لاہور میں ہاکی کے مقابلے جاری ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان، حارث رؤف، فہیم اشرف اور امام الحق نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز کیلئے تربیتی کیمپ سے فارغ ہو کر ہاکی سٹیڈیم پہنچے۔

قومی کرکٹرز نے ہاکی کھیلی، شاداب خان، حارث رؤف، فہیم اشرف اور امام الحق نے پینلٹی شوٹ آؤٹ لی اور گول کیے، پنجاب کی نگران کابینہ میں مشیر کھیل کے فرائض سرانجام دینے والے کرکٹر وہاب ریاض نے ہاکی پلیئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے قومی کرکٹرز کو ہاکی سٹیڈیم میں مدعو کیا۔