کاؤنٹی کلب یارکشائر کا سعود شکیل سے معاہدہ

Published On 08 April,2023 01:38 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) کاؤنٹی کلب یارکشائر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے رواں سیزن کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سعود شکیل کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔

یارکشائر سی سی سی نے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر کی انجری کے باعث چار میچوں کے لیے سائن کیا ہے اور وہ گلوسٹر شائر کے خلاف دوسرے میچ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے جو 13 اپریل سے شروع ہونے والا ہے۔

یارکشائر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ شکیل ڈویژن ٹو میں ابتدائی چار گیمز کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن ہیڈنگلے میں ان کے قیام میں توسیع کی گنجائش موجود ہے۔

یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے منیجنگ ڈائریکٹر کرکٹ ڈیرن گف نے کہا کہ سعود ایک بہت باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہے، وہ ہمارے موجودہ سکواڈ میں ایک شاندار اضافہ ہوگا، اس نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔