ندا ڈار پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر

Published On 06 April,2023 08:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمہ معروف کی جگہ ندا ڈار کو پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ نے قومی ویمن کرکٹ ٹیم میں تقرریوں سے متعلق مختلف فیصلے کر لئے، مارک کولز کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا، سلیم جعفر کو ویمنز ٹیم کا چیف سلیکٹر بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے سے متعلق مختلف امور نمٹانے میں مصروف ہے، مہمان ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔