حسن علی نے واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب جوائن کر لیا

Published On 06 April,2023 03:50 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے تجربہ کار دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2023 کے رواں سیزن کے لیے واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب جوائن کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں واروکشائر سی سی سی نے فاسٹ باؤلر کی آمد کا اعلان کیا۔

واروکشائر نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ساتھ حسن علی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں کان کے ساتھ فون لگائے دیکھا جاسکتا ہے اور لکھا کہ میں پہنچ گیا ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل واروکشائر کرکٹ کاؤنٹی کلب نے اعلان کیا تھا کہ حسن علی چیمپئن شپ کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے لئے جلد ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ واروکشائر کے ساتھ معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ حسن علی جولائی کے آخر تک T20 بلاسٹ اور کاؤنٹی چیمپئن شپ دونوں میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن میں حسن علی نے پہلے چھ میچوں میں لنکاشائر کی نمائندگی کی تھی۔