پی سی بی کا غیر ملکی کرکٹ کوچز سے معاہدہ طے، کب جوائن کرینگے، اعلان ہوگیا

Published On 04 April,2023 09:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور غیر ملکی کوچز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی تمام شرائط مانتے ہوئے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے لیٹر ارسال کردئیے، پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ مکی آرتھر نے بھی کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک 11 اپریل کو سکواڈ کو جوائن کرینگے جبکہ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے سکواڈ کو 18 اپریل کو جوائن کرینگے۔

مکی آرتھر لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی سکواڈ کے ہمراہ نہیں ہونگے، براڈ برن اور اینڈریو پیوٹک قومی سکواڈ پر لاہور ٹی 20 میچز سے ہی کام کرینگے جبکہ مورنے مورکل آئی پی ایل میں مصروف،عبوری باولنگ کوچ عمر گل سکواڈ کے ہمراہ کام کرینگے۔