اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینی عوام کیلئے شاہین کا خصوصی پیغام

Published On 08 April,2023 08:56 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اسرائیلی افواج کے حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ  مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی عوام کی مشکلات کو آسان فرمائے، آمین۔