جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Published On 27 May,2023 03:42 am

عمان: (دنیا نیوز) جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ آج کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف مقابلے کے لئے قومی ٹیم کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔

تیاریوں کے سلسلہ میں گزشتہ روز مینجمنٹ و کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور ٹیم کنسلٹنٹ رویلمنٹ آلٹیمنز نے تفصیلی لیکچر دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 29 مئی کو جاپان کے ساتھ کھیلے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تائیوان کو 1-15 گول سے اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو 0-9 گول سےشکست دی تھی۔