لندن : ( دنیا نیوز ) آئرش فٹبال کھلاڑی سیمس کولمین نے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ساتھ ایک سال کا نیا معاہدہ کرلیا۔
سیمس کولمین نے جون 2024 کے آخر تک ایورٹن کے ساتھ ایک سال کے نئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، 34 سالہ فٹبالر کو 2019 میں کلب کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور وہ کلب کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے موجودہ کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے 2009 میں سلیگو روورز سے شمولیت اختیار کرنے کے بعد ایورٹن کی طرف سے 409 میچز میں شرکت کی ہے۔
کولمین مئی میں گھٹنے کی چوٹ سے صحتیاب ہونے کے بعد گڈیسن پارک میں اپنا 15 واں سیزن شروع کریں گے۔
کولمین کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ایورٹن میرے لئے کتنا اہم ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اس نئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، میرے لئے اس عظیم کلب کے لئے کھیلنا بہت خاص ہے، کلب میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد میرے خاندان اور مجھے اپنے مداحوں اور کلب کے ارد گرد موجود ہر فرد کی طرف سے جو تعاون ملا ہے وہ حیرت انگیز رہا ہے ۔