لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن فٹبال ٹیم آئندہ ماہ سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور سے معاملات طے پاگئے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان میچز اگلے ماہ فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے دوران ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کی ویمن ٹیمیں 13 سے 19 جولائی کے درمیان دو میچز کھیلیں گی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے عید کی تعطیلات کے بعد میچز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف نے سنگاپور سے قبل کرغزستان اور ماریشیز سے بھی بات کی تھی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل فرینڈلیز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے، برطانیہ میں فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔