عید قربان ہمیں ایثار اور قربانی کا پیغام دیتی ہے : مرتضیٰ وہاب

Published On 29 June,2023 04:35 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عید قربان ہمیں ایثار اور قربانی کا پیغام دیتی ہے۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا عید الاضحیٰ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عید قربان ہمیں ایثار اور قربانی کا پیغام دیتی ہے، عید کی خوشیوں میں مستحقین، غریب پڑوسیوں اورغربا و مساکین کو بھی یاد رکھیں۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عید پر ہمیں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔