دبئی : (ویب ڈیسک ) سینیگال کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی نے چیلسی کلب چھوڑ کر سعودی الاہلی کلب میں شمولیت اختیار کرلی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سینیگال کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈی نے لندن کا چیلسی فٹ بال کلب چھوڑ کر سعودی کلب میں شامل ہوگئے ہیں ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈورڈ مینڈی کا سعودی کلب کے ساتھ معاہدہ 2026 تک جاری رہے گا ، سعودی کلب گول کیپر کو ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ ادا کرے گا۔
| THE BEST goalkeeper is in our house!
— Al-Ahli Saudi Club (@ALAHLI_FCEN) June 28, 2023
@edou_mendy_ #WelcomeMendy pic.twitter.com/KE58mukA9L
مینڈی نے 2020 میں سٹیڈ رینائس سے پریمیئر لیگ چیلسی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 31 سالہ گول کیپر نے 2021 کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کو 1-0 سے شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
مینڈی سے پہلے ان کے اپنے ہم وطن کالیدو کولیبلی اور کانٹے نے الہلال کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سعودی عرب منتقل ہونے والے چیلسی کلب کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :عالمی شہرت یافتہ کریم بینزیما بھی سعودی فٹبال کلب میں شامل
رواں ماہ کے اوائل میں سعودی پرولیگ کے چیمپیئن الاتحاد کلب نے بیلن ڈی اور کے فاتح کریم بینزیما سے معاہدہ کیا تھا جبکہ کلب نے بھی گزشتہ ہفتے چیلسی کے سابق مڈفیلڈر این گولو کانٹے کے اس اقدام کی تصدیق کی تھی۔