لزبن : (ویب ڈیسک ) پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 200 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے ، ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرلیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے یورو 2024 کے کوالیفائر میچ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
پرتگالی فٹبالر نے آئس لینڈ کے خلاف گول کرکے اپنا 200 واں میچ یاد گار بنالیا اور اس طرح رونالڈو کے انٹرنیشنل کیرئیر کے 123 گول مکمل ہوگئے ہیں۔
یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی۔
— Portugal (@selecaoportugal) June 20, 2023
How it started How it s going pic.twitter.com/0HmbLZusZO
اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں یہاں اس وقت تک رہوں گا جب تک فٹبال فیڈریشن کے صدر اور کوچ کو یقین نہیں آتا کہ میں ٹیم کو فتح یاب کرسکتا ہوں، میں یہاں آنا کبھی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ یہ خواب ہوتا ہے، میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرتگالیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں۔
رونالڈو کا ملک (پرتگال ) کی طرف سے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کیا گیا ، سٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔
Honrar o caminho Do início de tudo até hoje: Cristiano Ronaldo, o melhor de sempre! #VesteABandeira pic.twitter.com/YyMAfh54g0
— Portugal (@selecaoportugal) June 20, 2023
گزشتہ برس بھی رونالڈو کا نام بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیاتھا ۔
واضح رہے کہ رونالڈو نے 2003 میں 18 سال کی عمر میں پرتگال کیلئے ڈیبیو کیا تھا، اس نے اپنی قومی ٹیم کے ساتھ 2016 کی یورپی چیمپئن شپ جیتی تھی۔
رونالڈو اِن دنوں سعودی کلب النصر کے ساتھ منسلک ہیں جبکہ اس معاہدے کے بعد کئی نامور فٹبالرز نے بھی سعودی کلبز کو جوائن کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :میں یہاں کھیل جاری رکھوں گا ، رونالڈو سعودی پرو لیگ کے مستقبل کیلئے پرامید
کرسٹیانو رونالڈو جنوری میں النصر کلب سے منسلک ہوئے تھے اور سعودی پروفیشنل لیگ میں انہوں نے 16 میچز میں 14 گول کیے ، سعودی پرو لیگ میں ان کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔