ساف چیمپئن شپ: قومی فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

Published On 15 June,2023 11:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم کو انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی۔

ساف فٹبال چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بھارت کے شہر بنگلورو میں ہو گی، ایونٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم کو شرکت کے لیے دو اہم وزارتوں، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے دو روز قبل ماریشیز میں بھارتی ایمبیسی میں ویزوں کے لیے اپلائی کر دیا تھا جہاں قومی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایمبیسی سے کلیئرنس این او سی کے اجرا کے بعد جاری کر دی جائے گی، پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشیز سے بھارت کے لیے روانہ ہو جائے گی۔