شکارپور: شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ نے بچے کی جان لے لی

Published On 15 June,2023 09:54 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شادی کی تقریب کے دوران خوشی میں ہوائی فائرنگ نے 8 سالہ بچے کی جان لے لی۔

افسوسناک واقعہ سلطان کوٹ تھانہ کی حدود کے نواحی گاؤں چاکر خان میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں ہوائی فائرنگ کے نتیجہ میں 8 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت نصر اللہ بروہی کے نام سے ہوئی نعش گھر پہنچنے پر بچے کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔